10 نومبر ، 2015
واشنگٹن ......امریکا میں آسٹریلوی اسٹنٹ مین نے جیٹ پیک کے ذریعے عالمی شہرت یافتہ 93میٹر بلند مجسمہ آزادی کے گرد اونچی پر واز بھر کر سب کو حیران کر دیا۔
اس جیٹ پیک کے موجودڈیوڈ مے مین(David Mayman )نا می اسٹنٹ مین نے کمر کے ساتھ جیٹ پیک پہنا اور کسی آزاد پر ندے کی طرح بلند ی پرواز بھرتے ہوئے مجسمہ آزادی کے پاس پہنچ گیا اور اس کے گرد چکر لگا یا۔
اس جیٹ پیک کو10 سال کے طویل عرصے میں مکمل کیا گیا ہے، جس کی تیاری اور کامیاب آزمائشی پر وازوں کے بعد اس میں دنیا بھر کے افراد کی دلچسپی بڑ ھتی جارہی ہے۔
یہ جیٹ پیک 124 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےفا صلہ طے کر سکتا ہے، اسے 2016میں ما رکیٹ میں متعارف کرایا جا ئے گا ، جس کے ساتھ ہی انسان کا ہوا میں اڑنے کابر سو ں پرانا خواب پورا ہو جائے گا ۔