28 جنوری ، 2012
لاہور … پاپ گلوکار ابرار الحق چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہورمیں ادویات کے ری ایکشن سے ہونے والی ہلاکتوں کا ازخود نوٹس لیا جائے لاہور میں ایک دکان کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابرا الحق نے کہا ادویات کے ری ایکشن سے قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے، ایسے واقعات کو روکنے کے لئے ضروری ہے جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث افرادکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ سپریم کورٹ کواس معاملے کا ازخود نوٹس لینا چاہیے ۔