12 نومبر ، 2015
جنیوا.......سوئیزرلینڈ میں نایاب نیلا ہیر ا’بلیو مون‘ 4کروڑ 84لاکھ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہو گیاہے جو اب تک فروخت ہونیوالا دنیا کا مہنگا ترین قیمتی ہیرابھی بن گیا ہے۔
جنیوا کے ساؤتھ بے نیلام گھر میں بارہ قیراط کے نایاب نیلے ہیرے کو رواں مہینے کے آغاز میں عوام کے سامنے پیش کیاگیا جسکو گزشتہ روزریکارڈ قیمت میں فروخت کر دیا گیا۔
ہانگ کانگ کے ایک بزنس مین نے اس بیش قیمت نایاب نیلے ہیرے بلیو مون کو چار کروڑ 84لاکھ ڈالر(32ملین پاؤنڈ) میں خرید کر مہنگی ترین بولی اپنے نام کر لی۔
امریکی جیمولوجیکل انسٹیٹیوٹ کے مطابق دنیا میں چار سو نیلے ہیروں میں چار نایاب اور قیمتی ہیرے ہیں جس میں بارہ قیراط کا یہ نیلا ہیرا بھی شامل ہے ۔