13 نومبر ، 2015
میامی ......امریکی ریاست فلوریڈا میں ورلڈ فوڈ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا کے 18ممالک سے تعلق رکھنے والے1100کے قریب شیفس نے شرکت کی۔
چیمپئن شپ کو 7مختلف قسم کے مقابلوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں باربی کیو، برگر، سینڈوچ، پاستا اور ڈیزرٹ سمیت دیگر مقابلے شامل تھے۔
5روز تک جاری رہنے والی اس چیمپئن شپ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے لورین ہِل نامی باربی کیو اسپیشلسٹ نے سب سے مزیدار ڈش تیار کرکے ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔