دلچسپ و عجیب
13 نومبر ، 2015

امریکی خاتون رپورٹر کولائیوشو کے دوران شادی کی پیشکش

امریکی خاتون رپورٹر کولائیوشو کے دوران شادی کی پیشکش

نیویارک .......شادی کی پیشکش ایک ایسا موقع ہوتا ہے جسے ٹھکرایا جانا شاید کوئی بھی پسند نہ کرے، اس لئے سب نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان لمحات کو ہمیشہ کے لئے یادگار بناتے ہوئے اپنی بات منوا لیں۔

امریکی ٹی وی شو کی براہ راست نشریات کے دوران بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب اسٹوڈیو میںخاتون رپورٹر کو نوجوان نے شادی کی پیشکش کردی۔

کرسٹی لارسن نامی رپورٹر اسٹوڈیو میں موجودتھیں کہ اچانک ایک نوجوان ان کے پاس چلا آیا اورشادی کی پیشکش کی، خاتون رپورٹر پہلے تو شرمائی لیکن چند ہی لمحوں بعد خوشی خوشی پیشکش قبول کرتے ہوئے انگوٹھی پہن لی۔

مزید خبریں :