15 نومبر ، 2015
اسٹاک ہوم......اگر آپ کو صبح وقت پر اٹھنا مشکل کام لگتا ہے توہم آپ کو ایک ایسے الارم کلاک کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کو شرطیہ وقت پر اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایسی انوکھی الارم کلاک تیار کر ڈالی ہے جو مقررہ وقت پر نہ صرف تیز آوازمیں بیل بجائے گی بلکہ سوتے ہوئے شخص پر تھپڑوں کی برسات بھی کردے گی۔
25سالہ سیمون گیٹز کی تیار کردہ اس الارم کلاک میں ربڑ کا ایک ہاتھ نصب کیا گیا ہے جو سونے والے کو مار مار کر اٹھائے گا۔وقت پر صبح جگانے کا اس سے زیادہ مفید ترین الارم کوئی ہو گا کیا؟