دلچسپ و عجیب
15 نومبر ، 2015

بیروت میں چاکلیٹ فیشن شو

بیروت میں چاکلیٹ فیشن شو

بیروت .....پیرس میں ہونے والاچاکلیٹ فیشن شو برطانیہ،چین، جنوبی کوریا اور مناکوکے بعد لبنان بھی پہنچ گیا ہے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے چاکلیٹ فیشن شو Salon du Chocolat میں ری سائیکل کیے گئے کارڈبورڈ پر چاکلیٹ، چاکلیٹ ٹافیوں اور بینز سے ڈیزائننگ کی گئی مختلف اقسام کی چاکلیٹس سے مزین ملبوسات زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پراپنے حسن کے جلوے دکھائے۔

یہ میلہ ہر سال دنیا بھر کے مختلف مما لک میں منا یا جاتا ہے جس میں چاکلیٹ سے متعلق ہر قسم کی معلومات ،چاکلیٹ بنانے کے طریقے اور چاکلیٹ پر مختلف قسم ورکشاپس کا انعقا د کیا جا تا ہے۔

مزید خبریں :