16 نومبر ، 2015
لندن .......سردیوں کے موسم میں گرم کپڑوں کی مانگ میںبھی اضافہ ہو جاتاہے اور اکثر خواتین بازارسے ریڈی میڈ سوئیٹر اور گرم ٹوپیاں اور اسکارف خریدنے کے بجائے اپنے ہاتھوں سے بُن کر بچوں کو پہناتی ہیں جس کی تیاری میں کئی ماہ اور سال بھی لگ جاتے ہیں۔
اس مشکل کو آسان کر نے کیلئے بر طانوی ڈیزائنر نے ایک ایسا روبوٹ متعارف کر وایا ہے جو صرف چار سے پانچ گھنٹوں میں اون سے اسکارف اور سوئیٹر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
خاتون کی شکل وصورت میں بنایا گیا یہ روبوٹ اپنے اندر نصب کر دہ سسٹم اور سینسرزکے تحت روبوٹک ہاتھوں میں ایک لوہے کا فریم پکڑ کر اس میں اُون کے دھاگے کو پرو تا ہے جو اسی مر حلے کو دہراتے ہو ئے صرف چند گھنٹوں میں گرم گرم اونی اسکارف اور سوئیٹرتیار ہو جاتا ہے۔