16 نومبر ، 2015
ممبئی.......مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ،ایکشن سین کا فائنل ٹیک دیتے ہوئے نوے کلوگرام وزنی خان گر گئے ،ان کےبازو پر شدید زخم آئے۔
عامر خان فلم دنگل میں بھارتی پہلوان ’’مہاویر سنگھ‘‘ کا حقیقی کردار ادا کر رہے ہیں ،اس فلم کے لئےانہوں نےاپنا وزن نوے کلو تک بڑھایا ہے۔
ہریانہ کے گرو نانک اسٹیڈیم میں ایک ایکشن سین فلماتے ہوئے عامر خان گر پڑے، جس سےاُن کے کندھے شدید زخمی ہو گئے ،انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا ،تاہم زخم کی نوعیت کی بنا پر مزید علاج کے لئے ممبئی اسپتال منتقل کیا جائے گا۔