صحت و سائنس
17 نومبر ، 2015

سندھ گورنمنٹ اسپتال میں مریضوںکودشواری

سندھ گورنمنٹ اسپتال میں مریضوںکودشواری

کراچی ............سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں آرتھوپیڈک سرجن کی عدم موجودگی کے باعث زخمیوں اور ہڈی وجوڑ کے امراض میں مبتلا افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور آپریشن کے لئے انہیں شہر کے دیگر اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسپتال کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عتیق انور رواں سال جولائی میں ریٹائر ہوگئےتھے جس کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے کسی سرجن کو اسپتال میں تعینات نہیں کیاگیا۔

اسپتال میں روزانہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد کو لایا جاتا ہےجن کو معمولی زخم ہوں ان کی مرہم پٹی کا بندوبست کردیا جاتاہے تاہم  جنہیں سنگین نوعیت کی چوٹ ہو، ہڈی ٹوٹ جائے یا آپریشن کی ضرورت ہو انہیں جناح اسپتال روانہ کر دیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایسی صورتحال میں زخمیوں کو زخموں کی تکلیف کے ساتھ سفر کی زحمت بھی اٹھانی پڑتی ہے ۔جو ان کے ساتھ ان کے اہل خانہ کے لئے بھی شدید دشواری کا باعث بنتی ہے ۔

مزید خبریں :