18 نومبر ، 2015
پشاور ..... پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہاسٹل کے تنازع پر ڈاکٹروں کی ہڑتال آج بھی جاری ہے،او پی ڈیز اور وارڈز میں کام بندکردیا گیا ہے ،جس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پیرا میڈیکس اور ڈاکٹروں کے درمیان ہاسٹل کا قبضہ دیے جانے پر شروع ہونے والا تنازع آج تیسرے روزجاری ہے ۔
پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے بنے ہاسٹل پر ڈاکٹروں نے قبضہ جمالیا تھا جس پر جھگڑا زور پکڑ گیا ہے ، گزشتہ دو روز سے جاری جھگڑے کے باعث ہاسٹل کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا ۔