صحت و سائنس
18 نومبر ، 2015

پشاور:ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف مریضوں کے رشتہ دار سراپا احتجاج

پشاور:ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف مریضوں کے رشتہ دار سراپا احتجاج

پشاور......لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریضوں کو جانوں کے لالے پڑ گئے،آئے روز ہڑتالوں سے اکتائے ہوئے مریضوں کے رشتہ دارسراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے دھرنا دیا۔

مظاہرین کے مطابق ہڑتال سے3 دنوں میں کوئی آپریشن ہوا نہ کسی مریض کا علاج ہوسکا،لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل ملازمین کے ہاسٹل پر قبضے کے تنازعے اور ہڑتال کی وجہ سے مریض اور انکے لواحقین پریشانی کا شکار ہیں ۔

روزانہ ہزاروں مریض اوپی دی کے باہر ڈاکٹروں کی آمد کا انتظار کرکے مایوس لوٹ جاتے ہیں۔ چند سینئر ڈاکٹرز تو ڈیوٹی پر آچکے ہیں مگر صورت حال بدستور قابو سے باہر ہے۔

صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکر مریضوں کے لواحقین بھی احتجاج پر مجبور ہوگئے اور انہوں نے اسپتال کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت اور ڈاکٹروں کے خلاف نعرہ بازی کی۔

مزید خبریں :