28 جنوری ، 2012
لاہور … وفاقی حکومت نے لاہوراوردیگرشہروں میں درجنوں مریضوں کی ہلاکت کاباعث بننے والی ادویات کی ٹیسٹ رپورٹ دوہفتے بعد بھی فراہم نہیں کی، یہ بات مذکورہ ادویات کے بارے میں قائم سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ سلمان رفیق نے لاہورمیں بتائی۔ انکے مطابق ادویات کے نمونے 13جنوری کو وفاقی حکومت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے توسط سے سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھیجے گئے تھے۔خواجہ سلمان رفیق کے مطابق وفاقی حکومت کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ شیخ اختر سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی جواب موصول نہیں ہوا ، ٹیسٹ رپورٹ میں تاخیر سے انکوائری اورتحقیقات میں مشکلات کا سامنا ہے ۔