19 نومبر ، 2015
ممبئی........بالی وڈ اسٹار بپاشا باسو کی طرف سے حالیہ بوائے فرینڈ کرن سنگھ گرور کے ساتھ تعلقات کی مسلسل تردید کی جارہی ہے۔ تاہم دونوں کی تصاویر ہمیشہ کچھ اور ہی کہتی دکھائی دیتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی طرف سے حال ہی میںمائیکروبلاگنگ سائٹ پر شادی کیلئے ہاں کا اشارہ دیا گیا ہے۔اداکارہ کی طرف سے سماجی رابطے کی سائٹ پر معروف بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور اداکارہ ہیزل کیچ کی منگنی پرانہیں مبارکباد کا پیغام بھیجا گیا۔
اداکارہ کی طرف سے کی گئی ٹویٹ کے جواب میں کرکٹر ٹویٹ کا کہنا تھا کہ تم کب اپنی زندگی کی کہانی میں نیا موڑ لانے کا ارادہ رکھتی ہو۔ اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جلد ہی ان کا نمبر بھی آنے والا ہے۔