20 نومبر ، 2015
ممبئی...... سلمان خان کی فیملی ڈرامہ پریم رتن دھن پایو نے باکس آفس پر اس سال بنائے گئے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ پریم خان کی اس فلم نے پہلے ہفتے صرف بھارت سےایک سو 75کروڑ روپے کمالیے۔
سلمان خان کا ڈبل دھماکا بنے باکس آفس پر کمال دکھادیا۔ فلم میں سلمان کے دونوں روپ خوب پسند کیے گئے، فلم دنیا بھر سے اب تک 250کروڑ سے زائد کماچکی ہے۔ پریم رتن دھن پایو سلمان خان کی مسلسل سو کروڑ کمانے والی نویں فلم ہے۔