24 نومبر ، 2015
لندن......قدیم زمانے سے کتا انسانوں کا وفادار جانور رہا ہے جو رکھوالی کرنے کا کام بھی بخوبی سر انجام دیتا ہے تو دوسری طرف کچھ انسان بھی اس کا بھرپور خیال رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
عملی نمونے کے طور پر لندن سے تعلق رکھنے والے ان رضاکاروں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے پلوٹو نامی بیمارکتے کو کھانا کھلانے کے لئے انوکھی کرسی تیار کی ہے۔ایک سالہ پلوٹو نامی یہ کتا ایک ایسی بیماری کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ عام کتوں کی طرح اپنی چار ٹانگوں پر بیٹھ کر سر جھکائے کھانا نہیں کھا سکتا ۔بظاہر وفادار کتوں کو کھانا کھلانے کا یہ ایک انوکھا طریقہ نظر آتا ہے لیکن در حقیقت یہ زندگی بچانے کا ایک آلہ ہے جو پلوٹو کو کھانا کھانے میں مددگار ثابت ہو تا ہے۔