24 نومبر ، 2015
واشنگٹن.......فرانسیسی صدرفرانسوا اولاند نے کہا ہے کہ ہم اپنے حملوں کو شام سے عراق تک پھیلائیں گے، جبکہ امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
واشنگٹن میں امریکی صدربارک اوباما اور فرانسیسی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ سانحہ پیرس نے ہمارے دل توڑ دیئے،فرانس کی آزادی کے لیے ہراقدام کےلیے تیارہیں،داعش نے سنگین خطرات پیدا کردیے ہیں، اس کے خاتمے کیلئے فرانس کے ساتھ مل کر کریں گے، سانحے پرشدید افسوس ہے،سانحہ پیرس پرتعاون کے لیے تیارہیں۔
اس موقع فرانسیسی صدرفرانسوا اولاند نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پناہ گرینوں اور دہشت گردوں کی شناخت الگ الگ کرناہوگی،ہمیں سیکیورٹی اور تحفظ کو مضبوط بنانا ہوگا،ہم اپنے حملوں کو شام سے عراق تک پھیلائیں گے،داعش کے خلاف کارروائی کےلیے روسی صدر سے ملاقات کروں گا۔