دلچسپ و عجیب
25 نومبر ، 2015

سوئیزرلینڈ:کسان نے 17سو سال پرانا رومی خزانہ ڈھونڈ نکالا

سوئیزرلینڈ:کسان نے 17سو سال پرانا رومی خزانہ ڈھونڈ نکالا

برن .......سوئیزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک کسان نے چیری کے گارڈن میں چھپے 4000قدیم رومی سکے دریافت کرلئے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ یہ سکے17سو سال پہلے اس جگہ دفن کئے گئے تھے۔

یہ سکے کانسی اور چاندی کی دھات سے بنے ہو ئے ہیں اور قدرے بہتر حالت میں پائے گئے ہیں۔ان سکوں کا وزن 15کلو گرام بتایا جارہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اب تک ملنے والے خزانوں میں سے یہ سب سے بڑا اور اہم خزانہ ہے۔تیسری صدی سے تعلق رکھنے والا یہ خزانہ جلد ہی سوئیزر لینڈمیں موجودVindonissaمیوزیم میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :