25 نومبر ، 2015
ٹورنٹو.....کینیڈا کی حکومت نے انتظامات مکمل نہ ہونے پر شام کے 25 ہزار پناہ گزینوں کو بسانے کے منصوبے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔
کینیڈا نے25 ہزار شامی پناہ گزینوں کو اس سال کے آخر تک بسانے کا اعلان کیا تھا، لیکن اب کینیڈین حکام کا کہنا ہے پناہ گزینوں کی رہائش اور دیگر وسائل کے لیے انتظامات مکمل نہیں، اس وجہ سے منصوبے کی تاریخ اگلے سال فروری تک بڑھا دی ہے ۔
حکام کے مطابق اس سال کے آخر تک کم سے کم دس ہزار شامی پناہ گزین بسانے کی کوشش ہے۔