دلچسپ و عجیب
26 نومبر ، 2015

دنیا کے سب سے چھوٹے کتے کا نام گینز ریکارڈ بک میں شامل

دنیا کے سب سے چھوٹے کتے کا نام گینز ریکارڈ بک میں شامل

سین جوآن ......پورٹورِیکو کے ایک چھوٹے سے ٹاؤن ڈوریڈو( Doredo)سے تعلق رکھنے والی جوڑی کے پاس ایسا انوکھاپالتو کتا ہے جسے دنیا کے سب سے چھوٹے کتے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔

مریکل ملی (Miracle Milli)نامی اس کتے کا قدصرف3اعشاریہ8 سینٹی میٹر یعنی 2انچ سے بھی چھوٹا ہے اور اس کا وزن صرف ایک پاؤنڈ ہے۔

مِلی کے مالک کے مطابق اس کتے کوابتدائی 6مہینوں میں آئی ڈراپر کے ذریعے دودھ پلایا جا تا تھا لیکن اب یہ 4سال کا ہوچکا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ مِلی کا ایک فیس بک پیج بھی بنایاگیا ہے جہاں اس کی تصاویرکوبیحد پسند کیاجاتا ہے۔

مزید خبریں :