29 نومبر ، 2015
لاہور.......پانچویں چیف آف نیول اسٹاف امیچرز گولف چمپئن شپ محمد رحمان نے جیت لی ہے۔نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے فاتح گولفرز میں انعامات تقسیم کئے۔
لاہور کے رائل پام گولف اینڈ کنٹری کلب میں تین روزہ چمپئن شپ میں امیچرز، سینئرز جونیئرز اور لیڈیز ایونٹ میںگولفرز نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کیا ۔محمد رحمان نے 223 اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈ مرل محمد ذکاء اللہ نے فاتح گولفرز میں انعامات تقسیم کیئے ۔
نیٹ میں سلیم رضا نے کامیابی حاصل کی، سینئرز گراس میں عمران احمد ، نیٹ میں جاوید اے خان ، لیڈیز گراس میں رمشا اعجاز، نیٹ میں سمیعہ جاوید اور جونئیر گراس میں علی انیش رحمان فاتح رہے ۔