02 دسمبر ، 2015
کوئٹہ ......قلعہ عبداللہ چمن اور پشین میں پولیو مہم کو موثر انداز میں نہ چلانے پر کمشنر قمبر دشتی نے ڈپٹی کمشنرز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
کمشنر کوئٹہ ڈویژن قمبر دشتی کے زیرصدارت پولیو سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں یونیسیف ،ڈبلیو ایچ او،محکمہ صحت اور ضلعی انتظامی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں 14 دسمبر سے 3 روزہ پولیو کی خصوصی مہم کو بہتر انداز میں منعقد کرانے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں پولیو سے متاثرہ ہائی رسک علاقوں قلعہ عبداللہ،چمن اور پشین میں گزشتہ ادوار میں پولیو مہم کے دوران کوتاہیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ حکام کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے۔