05 دسمبر ، 2015
پیرس ......فرانس کے خطر ناک پہاڑی سلسلے میں ایک بہادر شخص نے وِنگ سوٹ پہن کر بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
فرانس کے مشہور پہاڑی سلسلے ایلپس فرنچ پر برینڈن نامی شخص نے ونگ سوٹ پہن کر بلند و بالا خطر ناک پہاڑ سے چھلانگ لگائی اور پہاڑوں کے ساتھ ساتھ اڑتے ہوئے کسی نقصان کے بغیر کامیابی سے زمین پر اتر گیا ۔
جان کو خطروں میں ڈال کر اس کھلاڑی نے ونگ سوٹ پہن کر آزاد پرندوں کی طرح پہاڑوں سے چھلانگیں لگا کر اڑتے ہو ئے بیس جمپنگ کی اور کسی بھی نقصان کے بغیر زمین پر پیرا شوٹ کھول کر کامیابی سے اترا۔اس کرتب کے دوران نو جوان کی خوشی قابلِ دیدنی تھی جس کی ذرا سی بھی غلطی اسے موت کے منہ میں لے جاسکتی تھی۔