دلچسپ و عجیب
06 دسمبر ، 2015

دراز قد مرد اور پست قد خواتین کی شادیاں کامیاب رہتی ہیں،دلچسپ تحقیق

دراز قد مرد اور پست قد خواتین کی شادیاں کامیاب رہتی ہیں،دلچسپ تحقیق

سیول .........اکثر اوقات دراز قد مرد اور پست قامت خاتون کوبطور جیون ساتھی ایک دوسرے کے لئے بے جوڑ سمجھا جاتا ہے لیکن ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر اور بیوی کے درمیان قد کا واضح فرق ان کی شادی میں کامیابی کا سبب بنتا ہے۔

جنوبی کوریا کی کون کک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دراز قد کا حامل شوہر پست قد کی حامل بیوی کو زیادہ خوش رکھتا ہے اور ان کی زندگی دوسروں کے مقابلے میں زیادہ خوش و خرم گزرتی ہے۔

7850خواتین سے کئے جانے والے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن خواتین کے شوہر دراز قد ہیں وہ اپنی شادی شدہ زندگی میں زیادہ پرسکون اور خوش نظر آئی ہیں۔

مزید خبریں :