صحت و سائنس
09 دسمبر ، 2015

کراچی : پولیو سے بچاو ٔکے قطرے پلانے کا پہلا مرحلہ جاری

کراچی :   پولیو سے بچاو ٔکے قطرے پلانے کا پہلا مرحلہ جاری

کراچی........کراچی کے 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو ٔکے قطرے پلانےکے لئے مہم کا پہلا مرحلہ آج سےشروع ہورہاہے۔سیکورٹی کے باعث مہم دو حصوں میں چھ روز پر مشتمل ہو گی۔

محکمہ صحت کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث مہم کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ہر مرحلے میں تین اضلاع کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں 9 سے 11 دسمبر تک ضلع غربی، شرقی اور ملیر میں مہم چلائی جائے گی۔دوسرے مرحلے میں 12 دسمبر سے ضلع کورنگی،جنوبی اور وسطی میں مہم جاری رہے گی۔

مہم میں کراچی کے تمام اضلاع میں 22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے۔مہم میں پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ حساس مقامات پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 300کمانڈوز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :