کھیل
15 دسمبر ، 2015

ڈین جونز سپر لیگ کے لئے اسلام آباد کے کوچ بن گئے

ڈین جونز سپر لیگ کے لئے اسلام آباد کے کوچ بن گئے

کراچی .......آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز نے بارہا کوشش اور خواہش کے باوجود پاکستانی کی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ تو حاصل نہیں کرسکے لیکن اب وہ سپر لیگ میں خدمات انجام دے کر پاکستانی کرکٹ کو کسی حد تک فائدہ ضرور پہنچاسکتے ہیں۔

اپنے وقت کے مشہور بیٹسمین نے  اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ بن گئے۔

54 سالہ ڈین جونز نے پیر کو اپنے فیس بک پیج پر ایک وڈیو کے ذریعے اسلام آبادٹیم سے اپنی  بہ حیثیت  کوچ وابستگی کا اعلان کیا۔

52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے میچ کھیلنے والے ڈین جونز کرکٹ کے حوالے سے بہترین دماغ رکھنے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔ 

مزید خبریں :