کھیل
15 دسمبر ، 2015

بی پی ایل2015کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا

بی پی ایل2015کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا

ڈھاکا.......کومیلا وکٹورینز اور باریسل بلزمیں کون بنگلادیش پریمئر لیگ2015ء کا چیمپئن ہوگا، اس کا فیصلہ آج فائنل میچ میں ہوجائے گا۔ میچ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

وکٹورینز کے اہم پلیئرزمیں احمد شہزاد، شعیب ملک ، مشرفی مرتضیٰ جبکہ باریسل کی ٹیم محمود اللہ،کیون کوپر اور محمد سمیع شامل ہیں۔

میرپورکے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے ، جس میں چھکوں اور چوکوں کی بارش ہوگی۔دونوں ہی ٹیموں میں ایک سے بڑھ کر ایک پلیئر ہیں۔

فیصلہ کن معرکے میں محمد سمیع کی بائونسرز کا سامنا احمد شہزادکریں گے، پھر شعیب ملک بھی سمیع کے نشانے پر ہوں گے ۔

اپنے آخری میچز میں کومیلا اور باریسل دونوں نے ہی رنگپور رائیڈرز کو شکست سے دوچار کیاتھا۔ٹائٹل کےلیے ہونے والا یہ میچ شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :