انٹرٹینمنٹ
15 دسمبر ، 2015

عالیہ بھٹ ایوارڈ تقریب میں دوران پرفارمنس جھلس کر زخمی

عالیہ بھٹ ایوارڈ تقریب میں دوران پرفارمنس جھلس کر زخمی

ممبئی......بالی ووڈکی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ ممبئی میں ہونے والے ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران پرفارم کرتے ہوئے جھلس گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوارڈ کی تقریب میں عالیہ بھٹ اپنی پرفارمنس دے رہی تھیں کہ اچانک اسٹیج پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ان کا ہاتھ زخمی ہو گیا۔

حادثے کے بعد عالیہ بھٹ کو فوری طور پرطبی امدادفراہم کی گئی جس کے بعد وہ اپنے گھر روانہ ہوگئیں۔ ایوارڈ تقریب میں موجود کئی بالی ووڈفنکاروں نے ان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :