15 دسمبر ، 2015
ممبئی.......بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے حالیہ دنوں بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف بیان دیا تھا جس کے بعد بھارت کی انتہا پسند تنظیموں نے ان کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
اسی سلسلے میں گزشتہ روز بھارت کی ایک انتہا پسند تنظیم نے کنگ خان کی آنے والی نئی فلم’’دل والے‘‘کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور لوگوں سے اپیل کی تھی کی کہ وہ یہ فلم نہ دیکھیں۔
اس بیان کے رد عمل پر شاہ رخ خان کا ایک انٹر ویو کے دوران کہنا تھا کہ فلم ریلیز ہونے سے پہلے یہ سب باتیں نہ کریں صرف فلم کی بات کی جائے تو بہتر ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم سب فلم میں الجھے ہوئے ہیں، باقی باتیں سمجھ نہیں آتیں لیکن سب کچھ اچھا ہی ہوگا۔ واضح رہے کہ کنگ خان کی نئی فلم’’دل والے‘‘18دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔