دلچسپ و عجیب
16 دسمبر ، 2015

پہلابرطانوی خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا

پہلابرطانوی خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا

لندن ......برطانوی خلا باز ٹِم پیک نے تاریخ رقم کر دی،خلا کا سرکاری طور پر سفر کرنے والے پہلے برطانوی خلا باز بن گئے۔

خلائی میدان میں برطانیہ نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی،سابق آرمی پائلٹ اورخلا باز ٹِم پیک خلا کا سرکاری طور پر سفر کرنے والے پہلے برطانوی خلا باز بن گئے،انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچ گئے،جہاں وہ6 ماہ تک رہینگے۔

ٹم نےانٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچ کراہلخانہ سے بات کی،اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ خلا سے طلوع آفتاب کا منظر شاندار تھا۔

ٹِم پیک قازقستان کے خلائی اسٹیشن سے روسی اور امریکی خلا باز کےساتھ خلائی سفر پر روانہ ہوئے ،ان کی ٹیم کا مقصد نوجوانوں میں سائنسی شوق پیدا کرنا ہے۔یہ خلا باز خلا میں سائنسی تجربات کریں گے اور تعلیمی نوعیت کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

مزید خبریں :