16 دسمبر ، 2015
میکسیکو سٹی ......اگر آپ مصور بننے کے خواہش مند ہیں لیکن اپنے نا کافی وسائل کے باعث اپنے اس فن کا اظہار نہیں کر پارہے تو آپ کا یہ مسئلہ نمک سے بھی حل ہو سکتا ہے۔
میکسیکو سے تعلق رکھنے والے روب فیرل نامی اس ماہر آرٹسٹ نے نمک سے انتہائی شاندار پورٹریٹ بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ مصوری کیلئے صرف مہنگے پینٹنگ کلرز اور بر ش کا ہونا ضروری نہیں بلکہ عقل اور مہارت کا استعمال کر کے بھی اپنے شوق کی تکمیل کی جاسکتی ہے۔