18 دسمبر ، 2015
کراچی ......ایک طرف دل کی پکار ہے تو دوسری طرف تلوار کی دھار۔ دل والے محبت کے گیت گائیں گے جبکہ باجی رائو مستانی اعلان جنگ کریں گے۔ سال کی سب سے بڑی بالی وڈ باکس آفس وار کا آج آغاز ہوگیا ۔دونوں فلمیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کردی گئیں۔
نامو ر پروڈیو سر اور ہدایت کارروہٹ شیٹھی کی فلم’’دل والے‘‘ میں بالی ووڈ کی سب سے مشہور آن اسکرین رو مینٹک جوڑی شاہ رخ اور کاجل جلوہ گر ہو رہی ہے ۔
اس فلم کے ٹریلر کو انٹر نیٹ پر دیکھنے کے بعد مداحوں کو اس فلم کی ریلیز کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے جس میں بالی ووڈکی سب سے پسندیدہ رو ما نو ی جو ڑی شاہ رخ خان اور کاجل کے علا وہ ایکشن ، رومینس اور سسپنس بھی ہے۔
فلم میں شا ہ رخ خان ، کاجل ، ورون دھون اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
باجی رائو مستانی میں دپیکا پدوکون اور رنویرسنگھ مرکزی کردار ادا کرہے ہیں۔