21 دسمبر ، 2015
جکارتہ......انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کے گئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اتوار کے روز انڈونیشیا کے تیسرے بڑے جزیرے بورنیو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ ان زلزلوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0ریکارڈ کی گئی ۔ تاہم زلزلے کے نتیجے میںکسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
زلزلے کا مرکز ساحلی شہر تاراکان سے 34 کلومیٹر دور اور زیر زمین 22 کلومیٹر تھا ۔