پاکستان
28 مئی ، 2012

ا کبر بگٹی قتل کیس ، سندھ ہائی کورٹ میں جام یوسف کی ضمانت منظور

 ا کبر بگٹی قتل کیس ، سندھ ہائی کورٹ میں جام یوسف کی ضمانت منظور

کراچی… نواب اکبر بگٹی قتل کیس ، سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف کی پانچ لاکھ روپے کے عوض حفاظتی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس مبشر عالم کی عدالت میں ایم الیاس خان کی وساطت سے دائر درخواست میں عدالت عالیہ سے یہ استدعا کی گئی تھی کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کو اس بات کا خطرہ ہے اگر وہ بیرون ملک سے وطن واپس آئے تو ان کو نواب اکبر بگٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا جائیگا جبکہ وطن آکر عدالت میں مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں عدالت سے استدعا ہے کہ میری حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان کو وطن آنے پر تحفظ فراہم کرے۔

مزید خبریں :