دلچسپ و عجیب
28 مئی ، 2012

امریکی جو ڑے نے شادی کے دن طوفانی بگولے کی بھی پروانہیں کی

امریکی جو ڑے نے شادی کے دن طوفانی بگولے کی بھی پروانہیں کی

کنساس…این جی ٹی…دنیا بھر میں ایسے نو جوانوں کی کمی نہیں جو اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے کیلئے منفرد انداز اپناتے ہیں لیکن ایک امریکی جوڑے کی شادی کوطوفانی بگولے نے قدرتی طور پر خاص بنادیا۔ امریکی ریاست Kansasمیں اس جوڑے نے خراب مو سم کے باوجود شادی کی تقریب کو منسوخ نہیں کیا اور اس دیوہیکل بگولے کی مو جودگی میں شادی کے نئے بندھن میں منسوب ہوگئے۔ گھر سے باہر کھلے میدان میں منعقد کی گئی شادی کی اس تقریب میں دولہا دلہن کے دوست احباب اور رشتہ داروں نے بھی بلا خوف شر کت کی ۔ شادی کے اختتام پر دولہا دلہن کے بجائے مہمانوں کی توجہ کا مر کز یہ بگولہ بن گیا جنہوں نے فصلوں کے پاس کھڑے ہو کر اس کی تصاویر کھینچنی شروع کر دی ۔

مزید خبریں :