24 دسمبر ، 2015
نیویارک......کرسمس کے موقع پر جہاں زمین پر خوشیاں منائی جارہی ہیں، وہیں مریخ پر موجود خلانواردوں کے لیے بھی تحفہ روانہ ہوگیا۔
زمین پر رہ کر چاند ستاروں کی باتیں کرنا بڑا اچھا لگتا ہے، لیکن جب واقعی چاند ستاروں کی دنیا میں جائیں تو کتنی بوریت ہوتی ہے اور خاموشی کیسے شور مچاتی ہے؟؟ یہ کسی خلانوارد سے پوچھیے۔
بس جناب، ناسا نے ہزاروں میل دور انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر موجود 6خلانواردوں کی اسی بوریت کو دور کرنے کا پلان بنالیا اور انہیں کرسمس کا تحفہ روانہ کردیا۔
اس کرسمس پر سانتا کلاز کریو کا وزٹ کریں گے اور ساتھ لے جائیں گے مریخ کے خلانواردوں کے گرد گھومتی کہانی’’دی مارشین‘‘کی ڈی وی ڈی، یہ فلم، اسٹرانومسٹ کریو کو نہ صرف پسند آئے گی، بلکہ فلم میں دکھائے گئے چیلنجز، خلانواردوں کو نیا جوش بھی دیں گے۔