کھیل
26 دسمبر ، 2015

سندھ کے اختیارات چھیننے میں نوازشریف کی رضامندی لگتی ہے ، خورشیدشاہ

سندھ کے اختیارات چھیننے میں نوازشریف کی رضامندی لگتی ہے ، خورشیدشاہ

سکھر.......... وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے سندھ رینجرز کے اختیارات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر نے پر اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے اختیارات چھیننے میں نوازشریف کی رضامندی شامل لگتی ہے۔

سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو رینجرز کے اختیارات مشروط کرنے کے ساتھ توسیع کی سمری بھجوائی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔ رینجرز اختیارات سے متعلق جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق رینجرز کو مکمل اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ سندھ رینجرز کراچی میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 4 کے تحت آپریشن جاری رکھے گی۔ صورتحال پر اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ سب وزیراعظم کی رضامندی سے ہورہا ہے۔

خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نوازشریف نریندر مودی کے دورہ پاکستان پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔

سعودی فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت سے متعلق خورشید شاہ نے حکمراں جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس اتحاد میں 4 ملکوں کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں :