26 دسمبر ، 2015
کراچی.......پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لیاری پہنچ کر بسمہ کے والد فیصل سے اظہار افسوس اور تعزیت کی ۔
بلاول بھٹو نے بسمہ کے والد کو سرکاری نوکری دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ فیصل کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے انکی مالی امداد کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے اور کہاکہ وہ شرمندہ ہیں کہ سینئر وزیر نثارکھوڑو کے بیان سے انکو تکلیف ہوئی ۔
بدھ کے روز بلاول بھٹو کے پروٹوکول کی وجہ سے بیمار بسمہ سول اسپتال نہیں پہنچ سکی تھی۔