پاکستان
27 دسمبر ، 2015

پشاور:سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد زیرحراست

پشاور:سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد زیرحراست

پشاور.....پشاورکے نواحی علاقہ پشتخرہ میں سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا جن میں تین افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق پشتخرہ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیاگیا جس دوران 3 افغان باشندوں سمیت 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے 4 پستول، ایک شارٹ مشین گن اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔

مشتبہ افراد کو تھانہ پشتخرہ منتقل کرکے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :