پاکستان
27 دسمبر ، 2015

کراچی:مومن آبادمیں مبینہ پولیس مقابلہ ،ملزم ہلاک،ساتھی فرار

کراچی:مومن آبادمیں مبینہ پولیس مقابلہ ،ملزم ہلاک،ساتھی فرار

کراچی........اورنگی ٹاون کے علاقے مومن آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا ، جبکہ عزیزآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مومن آباد میں ملزمان کو چیکنگ کے دوران روکا گیا تو انھوں نےفائرنگ کردی ۔ جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا ۔ ہلاک ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے ہے۔

دوسری جانب عزیز آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے شراب کی بوتلیں اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔

مزید خبریں :