27 دسمبر ، 2015
پشاور.........خیبرپختونخواپولیس میں سزا و جزا کا عمل مزید تیز کردیا گیا۔ دو سالوں کے اندر پولیس فورس کے پانچ ہزار سے زیادہ افسروں اور اہلکاروں کو مختلف الزامات کے تحت سزائیں دی گئیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق محکمہ پولیس میں سزائیں دینے کا عمل اکتوبر 2013 سے شروع ہوا۔رواں سال کے اختتام تک 5 ہزار سے ذیادہ افسران واہلکاروں کو مختلف الزامات کے تحت سزائیں دی گئیں جن میں 10 ڈی ایس پیز، 4 انسپکٹرز، 43 سب انسپکٹرز اور607 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کیاگیا۔
تاہم ان میں سے تقریبا 30 فیصد اہلکار اپیلوں کے بعد بحال ہوئے جبکہ 7 ڈی ایس پیز، 52 انسپکٹرزسمیت ساڑھے چار ہزار اہلکاروں کوتنزلی سمیت دیگر سزائیں دی گئیں۔