پاکستان
27 دسمبر ، 2015

وزیر اعظم نواز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم نواز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد.........وزیر اعظم نواز شریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی آ جائیں گے ۔

ذرائع وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کل بروز پیر ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ہونگے۔وزیر اعظم کراچی میں تاجروں کی کانفرنس میں شریک ہو نگے۔

وزیر اعظم کے دورے میں کراچی میں صوبائی قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے ۔ صوبائی قیادت سے ملاقات میں امن و امان اور رینجرز سے متعلقہ امور پر بھی غور کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :