پاکستان
27 دسمبر ، 2015

خیبرپختونخواہ میں وی آئی پی کلچر کو ختم کردیا، عمران خان

خیبرپختونخواہ میں وی آئی پی کلچر کو ختم کردیا، عمران خان

کراچی .......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ خیبرپختونخواہ میں وی آئی پی کلچر کو ختم کردیا۔پی ٹی آئی میں پارٹی انتخابات کرانے جارہے ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں کچھ کوتاہیاں ہوئیں جس کے باعث پارٹی میں انتشار پھیلا ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں وی آئی پی کلچر کو ختم کردیا ہے۔ کے پی کے میں وزیراعظم میں بھی آئے گا تو سڑک بند نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے لیے عوام کی جان خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

ان کا کہنا تھاکہ سیکیورٹی اداروں نے کہا ہے جن دو افراد پر حملہ ہوسکتا ہے ان میں وہ بھی شامل ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پارٹی انتخابات کرانے جارہے ہیں ورکرز اپنا لیڈر خود منتخب کریں گے۔

مزید خبریں :