27 دسمبر ، 2015
سکھر........پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم سندھ کے تحفظات دور کریں، پیپلزپارٹی دہشتگردوں کیخلاف فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، آرمی چیف جو بھی قدم اٹھائیں گےپیپلزپارٹی ان کا ساتھ دیگی۔
رحمان ملک سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ سندھ کے گلے شکوے سن کر معاملات کو حل کرنے میں کردار ادا کریں، آصف زرداری کی ملک سے عدم موجودگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں اور وہ پاکستان میں موجود ہیں۔
رحمان ملک نے کہاکہ آنے والا وقت بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا ہوگا، زرداری صاحب کی طبیعت جیل میں اٹھائی گئی مشکلات کی وجہ سے ناساز ہے ، باتیں بہت لوگ کرتے ہیں، قربانی صرف پیپلزپارٹی دیتی ہے۔