پاکستان
27 دسمبر ، 2015

میگا پراجیکٹس تیز ی سے مکمل کئے جا رہے ہیں،شہباز شریف

میگا پراجیکٹس تیز ی سے مکمل کئے جا رہے ہیں،شہباز شریف

لاہور........وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متوازن ترقی کی پالیسی کے تحت پنجاب بھر میں میگا پراجیکٹس تیز رفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے عہدے داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایجنڈا عوام کی خدمت اور محروم معیشت طبقات کی زندگیوں میں تبدیلی لانا ہےغریب طبقات کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے وسائل کا رخ کم پسماندہ علاقوں کی جانب موڑ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت،صاف پانی، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کررہے ہیں ٹرانسپورٹ کا جدید اور بہترین نظام مہذب معاشروں کی پہچان ہوتا ہے،ٹرانسپورٹ سسٹم میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں،اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ ٹرانسپورٹ سسٹم میں انقلاب برپا کر دے گا،عام آدمی کو باوقار سفری سہولتیں میسرآئیں گی۔

مزید خبریں :