پاکستان
27 دسمبر ، 2015

لاہوراجتماعی زیادتی کیس میں نیا رُخ،لڑکی کوماڈل بننے کا شوق تھا

لاہوراجتماعی زیادتی کیس میں نیا رُخ،لڑکی کوماڈل بننے کا شوق تھا

لاہور.....لاہورمیں15سالہ طالبہ سےاجتماعی زیادتی کاکیس نیا رُخ اختیارکر گیا،لڑکی کوماڈل بننے کا شوق تھا،مرکزی ملزم اسےماڈل بنانےکا جھانسہ دےکرہوٹل لےکرآیا ۔پولیس کاکہناہےکہ ملزم عدنان ثناءاللہ کی گرفتاری کےبعدہی اصل حقائق سامنےآئیں گے۔

پولیس ذرائع کاکہناہےکہ طالبہ کو ماڈل بننے کاشوق تھا،مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ نےاسےماڈل بنانےکاجھانسہ دےکرمراسم استوار کئے،ملزم عدنان پہلےبھی ایسی وارداتیں کر چکا ہے،وہ اعلیٰ شخصیات کےساتھ تصاویر دکھا کر بھی لڑکیوں پر رعب جھاڑتا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نےبتایاکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارےجا رہےہیں،حراست میں لیےگئےملزموں کاڈی این اےٹیسٹ بھی طالبہ کےڈی این اےسے میچ کرایا جائےگا،تاکہ کسی بےگناہ کو ملوث ہونےسےبچایاجا سکے۔

مزید خبریں :