پاکستان
27 دسمبر ، 2015

کوہاٹ روڈ پشاور پر دو گاڑیاں ٹکراگئیں،خاتون جاں بحق

کوہاٹ روڈ پشاور پر دو گاڑیاں ٹکراگئیں،خاتون جاں بحق

پشاور.......کوہاٹ روڈ پشاور پر دو گاڑیاں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاںبحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوہاٹ روڈ پر بڈھ بیر تھانہ کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا۔ تیزرفتار مسافر گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگئی۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور غلط اوورٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔

مزید خبریں :