پاکستان
27 دسمبر ، 2015

لاہور پولیس ،ہتھکڑیاں نہ گاڑی،ملزمان عدالت میں پیش

لاہور پولیس ،ہتھکڑیاں نہ گاڑی،ملزمان عدالت میں پیش

لاہور.........محکمہ پولیس کی تعریفوں کا پول کھل گیا۔ملزمان کے لیے ہتھکڑیاں اور نہ ہی گاڑی ،کچہری میں ملزمان کو رسیوں اور موٹرسائیکل رکشہ اور فورسٹروک رکشہ پر عدالت میں لایا گیا۔

لاہور پولیس ملزمان کو گاڑیوں میں تو لاتی ہے لیکن اسے موٹر سائیکل اور فور اسٹروک رکشہ پر لانے کا بھی رواج بن گیا ہے کیونکہ ان کے پاس گاڑی کا انتظام نہیں ،ہتھکڑیاں کم پڑ جائیں تو وہ بھی پریشانی نہیں ،رسیاں ہیں، ان کا بہترین استعمال مناواں پولیس کے اہلکاروں نے کیا۔

مقامی علاقے سے پکڑے گئے 6 جواریوں کو کینٹ کچہری میں پیش کرنا تھا۔ملزموں کو پولیس رسیوں میں جکڑ کر موٹرسائیکل رکشےپر عدالت لائی ،ملزم عدالت میں پیشی کے موقع پر ہنستے اور مسکراتے رہے۔

مزید خبریں :