28 مئی ، 2012
قاہرہ …موسیقی کی مدھر دھنیں تخلیق کرنا مشکل ترین فن ہے اور اگر تمام موسیقار نابینا ہو تو مشکل سو گنا زیادہ بڑھ جاتی ہے۔قاہرہ میں درجنوں نابینا خواتین نے اس مشکل فن کو اپناتے ہوئے اپنا آرکسٹرا تشکیل دے رکھا ہے۔اس آرکسٹرا گروپ میں موجود بصارت سے محروم تمام خواتین میوزیکل نوٹس کو اُبھرے ہوئے الفاظ والی شیٹ(Braille) کی مدد سے یاد کرنے کے بعد ایسی دھنیں بکھیرتی ہیں کہ سننے والے حیرت سے دنگ ،تعریف و تحسین کے لیے الفاظ ڈھونڈتے نظر آتے ہیں۔