29 مئی ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…چین اور جاپان میں ماہرین مختلف کاموں کی سر انجام دہی کیلئے مکمل روبوٹس تو تخلیق کر تے ہی رہتے ہیں لیکن ایک ایسا جدید ٹیکنالوجی کا حامل روبوٹک ہاتھ بھی تیار کر لیا گیا ہے جس میں چیزیں پکڑنے کی بھی صلا حیت مو جود ہے۔'Anthromod mk2' نامی یہ روبوٹ ہینڈ انسانی ہاتھ کی طرح چار انگلیوں اور ایک انگوٹھے پر مشتمل ہے جبکہ اس کی انگلیوں میں مختلف حصوں میں مو ڑنے کی بھی صلا حیت مو جود ہے ۔ تکمیل کے بعد اس ہاتھ کے ذریعے پانی کا گلاس ،مو بائل اور دیگر چیزیں پکڑ نے اور اٹھانے کا کامیاب عملی مظاہر ہ بھی پیش کیا گیا۔